
سابق وزیراعظم نوازشریف لندن کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان سمیت5 افراد روانہ ہوئے ہیں، دیگر افراد میں عابد اللہ جان نوازشریف کے سیکریٹری اورمحمد عرفان ذاتی ملازم شامل ہیں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لیے آج بیرون ملک روانہ ہیں جس کے لیے تمام تیاریاں کافی عرصے سے ہورہیں تھیں اور انہیں لینے کے لیے آنے والی قطر ائیرویز کی ائیر ایمبولینس بھی لاہور ائیرپورٹ پرموجود تھی۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو حج ٹرمینل تک الوداع کرنے کیلئے ن لیگ کے 21 رہنماﺅں کو اجازت دیدی گئی۔ راجہ ظفرالحق، احسن اقبال، خواجہ آصف، ایازصادق، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور دیگر رہنما شامل ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Qy78pc
0 comments: