
سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ہفتے میں صرف ایک بار 50منٹ کے لیے جاگنگ کرنا اس قدر فائدہ مندہ ہے کہ اس سے انسان کی قبل از موت ہونے کا خطرہ 30فیصدتک کم ہو جاتا ہے۔
اس سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا امکان 30فیصد اور کینسر لاحق ہونے کا امکان 27فیصد کم ہوجاتا ہےاس تحقیق کے لیے وکٹوریا یونیورسٹی میلبرن کے سائنسدانوں نے ماضی میں اسی موضوع پر ہونے والی 14تحقیقات کے نتائج کا تجزیہ کیا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اگر ہم روزانہ 10منٹ کے لیے جاگنگ کریں تو اس کے ہماری صحت پر حیران کن اثرات مرتب ہوتے ہیں، دل کی بیماریوں اور کینسر جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”جاگنگ کرنے سے انسان کا وزن کم ہوتا ہے، خون میں چکنائی کم ہوتی ہے اور اچھے کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے یہی وہ عوامل ہیں جو انسان کو ان جان لیوا بیماریوں سے بچا کر طویل زندگی دیتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2D5BMhD
0 comments: