
ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے پارٹی صدرشہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس پر شہبازشریف نے مریم نواز کو کیس کی سماعت پر اعتماد میں لیا اور عدالت میں جمع کروائے گئے بیان حلفی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے مریم نواز کو انڈیمنٹی بانڈ جمع نہ کرانے پر بھی آگاہ کیا، مریم نواز نے والد نوازشریف کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے نوازشریف اور شہباز شریف کی جانب سے جمع کرایا گیا بیان حلفی مسترد کردیا جس کی وجہ بتاتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان نے کہا مسودے میں کوئی ضمانت نہیں دی گئی اس لئے قابل قبول نہیں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33SuKc9
0 comments: