
پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست میں انگلینڈ کے 48، ویسٹ انڈیز کے 40، سری لنکا کے 19، بنگلہ دیش کے 10، افغانستان کے 6، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 4،4 آئرلینڈ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے 3،3 جبکہ کینیڈا، نیدرلینڈز، سکاٹ لینڈ اور امریکہ کا ایک، ایک کھلاڑی شامل ہے۔
گولڈ کیٹیگری میں شامل نمایاں غیرملکی کھلاڑیوں میں افغانستان کے گلبدین نائب، حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد، آسٹریلیا کے بین ڈکٹ، بنگلہ دیش کے مہدی حسن، مصدق حسین اور تسکین احمد، انگلینڈ کے کرس ووڈ، جیڈ ڈرن بیخ، جیمی اوورٹن، جوئے کلارک، ریس ٹاپلے، سمت پٹیل اور ثاقب محمود شامل ہیں۔
آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ، کیون اوبرائن سمیت نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیوچ اور جتن پٹیل، جنوبی افریقہ کے ورنون فیلنڈر اور وین پارنیل اور سری لنکا کے اویشکا فرنینڈو، راجا پاکسا، دنیش چندی مل، لاہیرو تھریمانے، لاہیرو کمارا، نوا ن پردیپ، سرنگا لکمل اور اوپل تھرنگا، ویسٹ انڈیز کے اینڈرے فلیچر، ڈوین سمتھ، اور کیرن پاول سمیت زمبابوے کے جیمز ٹیلر، کائل جیروس اور سکندرر ضا کے نام بھی شامل ہیں۔
گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل 325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ڈومیسٹک سیزن میں شریک فرسٹ الیون، سیکنڈ الیون اور انڈر 19 ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں جگہ دی گئی ہے، ہرفرنچائز کے16رکنی سکواڈ میں کم از کم 2 ایمرجنگ کرکٹرز شامل ہونگے جن کی عمر23 سال سے زائد نہیں ہوسکتی۔
گولڈ کیٹیگری میں شامل مقامی کھلاڑیوں میں عابد علی، عدنان اکمل، اسد شفیق، اسد علی، اویس ضیاء، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، فواد عالم، عمران فرحت، عمران خان سینئر، عمران نذیر، خرم منظور، منصور امجد، میر حمزہ، محمد طلحہ، مختار احمد، نعمان انور، رضا حسن، سعد نسیم، سمیع اسلم، شرجیل خان (ری ہیب پروگرام سے مشروط)، عمرگل، عثمان صلاح الدین اورذوالفقاربابر کے نام موجود ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CPNX24
0 comments: