Sunday, November 17, 2019

نواز شریف کی غیر موجودگی میں پارٹی کے معاملات کون دیکھے گا؟ شہباز شریف نے اپنے حیران کن بیان سے سب کو چونکا دیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان میں غیر موجودگی میں مسلم لیگ ن ان کا مشن جاری رکھے گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کے لیے نیک جذبات اور ہمدردی پر ق لیگ اور ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سمیت حکومت کی دیگر اتحادی جماعتوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نواز شریف کے لیے انسانی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی، اے این پی، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں نے دشمنی کی سیاست کی بجائے مفاہمت اور انسانی بنیادوں کی سیاست کو فروغ دیا اور انسانی ہمدردی کی مخالفت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ملک و قوم کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، نواز شریف کے لیے دعائیں کرنے پر 22 کروڑ پاکستانیوں کا بھی مشکور ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی پاکستان میں غیر موجودگی میں بھی ان کا مشن جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2r29Jgk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times