Saturday, November 2, 2019

کرتار پور گوردوارہ میں سکھ یاتریوں کیلئے وسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام۔۔۔ کھانے کا سامان کہاں سے لایا جائے گا؟ دلچسپ خبر آگئی سامنے

کرتار پور راہداری
کرتار پور ریزو پوائنٹ پر گیٹ کی تنصیب کر دی گئی ہے جبکہ تزین و آرائش کا کام بھی مکمل ہو گیاہے، سکھ یاتریوں کو گوردوارہ کرتار پور لانے کیلئے بسیں بھی پہنچا دی گئیں ہیں۔

پاکستان بھارت زیر وپوائنٹ پر قومی پرچم لہرا دیا گیاہے، یاتریوں کو گوردوارہ کرتار پور لانے کیلئے بسیں بھی پہنچا دی گئیں جبکہ بزرگ یاتریوں کیلئے علیحدہ گاڑیاں مختص کی گئی ہیں۔ بیرون و اندرون ملک سے آنے والے یاتری الگ الگ گیٹ سے داخل ہوں گے ،بارڈر ٹرمینل پر تمام کاونٹرز بھی مکمل کر دیئے گئے ہیں ۔

کرتار پور گوردوارہ میں آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے وسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس کیلئے چالیس ایکڑ پر سبزیاں اگائی جائیں گی ، بڑے لنگر خانے میں ایک وقت میں ڈھائی ہزار یاتری کھانا کھا سکیں گے ،زیرو پوائنٹ سے پیدل آنے والوں کیلئے فٹ پاتھ بھی بنا دیئے گئے ہیں جبکہ کرتار پور میں مختلف نجی بینکوں کی برانچیں کھول دی گئیں ہیں ، کرتار پور راہداری کی تکمیل کیلئے تین شفٹوں میں دو ہزار مزدوروں اور انجینئرز نے کام کیا ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32cLXuW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times