Sunday, November 24, 2019

پوما کی پہلی اسمارٹ واچ نے کیا نیا انقلاب برپا، ایسی کیا ٹیکنالوجی استعمال کی؟ دنیا حیران ہوگئی

سمارٹ واچ
پوما نے نیویارک میں ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ پر منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اپنی پہلی اسمارٹ واچ لانچ کردی ہے اس اسمارٹ واچ میں گوگل کا وئیر او ایس انسٹا ل ہے۔

اس کے ساتھ اس میں جی پی ایس، ادائیگی کے لیے این ایف سی اور صارف کے کھیلوں کی سرگرمی کو مانیٹر کرنے کے لیے PUMATRAC ایپ بھی ہے۔

پوما نے اس سمارٹ واچ کو ستمبر میں برلن میں ہونے والی آئی ایف اے میں بھی پیش کیا تھا لیکن یہ آج سے دستیاب ہے۔

اس سمارٹ واچ میں 1.19 انچ ایمولیڈ سکرین، سنیپ ڈریگن وئیر 3100 پروسیسر، گوگل اسسٹنٹ، ہارٹ مانیٹر، سپوٹیفائی کے ذریعے میوزک چلانے کا فیچر اور کھلاڑیوں کے لیے بہت سے فیچرز ہیں۔پوما کا کہنا ہے کہ اس سمارٹ واچ کی بیٹری ایک دن تک چلتی ہے۔


پوما واچ واٹر پروف ہے، اس لیے یہ تیراکی کے دوران بھی پہنی جا سکتی ہے۔اس کے ایک فیچر میں اسے فیس بک یا انسٹاگرام کی تصاویر سے پرسنلائز کر سکتے ہیں۔ اس اسمارٹ واچ کی قیمت 279 یوروز ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QQ1xKX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times