Monday, November 11, 2019

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے مداحوں کے لے بری خبر سامنے آگئی

قومی کرکٹر نسیم شاہ
قومی کرکٹر نسیم شاہ ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں انہیں ان کی والدہ کے انتقال کی خبر دے دی گئی ہے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے نسیم شاہ سے گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئےان کی والدہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

 قومی کرکٹرنسیم شاہ جو کہ آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، ان سے اظہار ہمدردی کیلئے پاکستانی اور آسٹریلوی ٹیموں نے اپنے بازوؤں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھ کرمیچ کھیلا۔

ٹویٹر صارفین نے بھی دکھ کی اس گھڑی میں نسیم شاہ سے اپنی محبت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔۔

 

نسیم شاہ ایک قومی ذمہ داری نبھانے کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہیں ، یہ ان کیلئے انتہائی تکلیف دہ وقت ہے، ان کے پورے خاندان کیلئے صبرکی دعا۔ اور اللٗلہ پاک ان کی مغفرت فرمائے آمین۔

اور ہم سب ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

             



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34W0T2D

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times