Tuesday, November 5, 2019

بالآخر ضمانت منظور، مریم نواز روبکار جاری ہونے کے بعد سروسز ہسپتال جائیں گی یا نہیں؟ حیران کن خبر آگئی

سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازشریف
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کر لی ہے تاہم آج ان کی روبکار بھی جاری کر دی جائے گی۔

مریم نوازشریف کی بیٹی مہرالنساء والدہ سے ملاقات کرنے کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئی ہیں جہاں وہ روبکار جاری ہونے کے بعد اپنی والدہ مریم نواز کو اپنے ہمراہ لے کر جائیں گی۔ دوسری جانب ہائیکورٹ نے مریم نوازشریف کی طرف سے زر ضمانت کی بھی تصدیق کر دی ہے، احتساب عدالت نے باقاعدہ لاہور ہائیکورٹ سے سات کروڑ روپے اور پاسپورٹ کی تصدیق کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جوڈیشل رجسٹرار نے سات کروڑ روپے اور پاسپورٹ جمع کروانے کی تصدیق کی ۔

یاد رہے کہ نوازشریف اس وقت لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں مریم نوازشریف بھی تیمارداری کیلئے موجود ہیں، نوازشریف کو آج شریف میڈکل سٹی کمپلیکس میں منتقل کیے جانے کا امکان ہے اور انہیں سروسز ہسپتال سے ڈسچارج بھی کر دیا گیاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36wbxP0

0 comments:

Popular Posts Khyber Times