
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک دہشت گردکے حوالے سے ویڈیو مجھ سے منسوب کرائی گئی۔
اور اس سے کہلوایا گیا کہ مجھ سے ملاہے۔ اس معاملے پر آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس سندھ کو طلب کرکے تحقیقات کا حکم دیات ھا جبکہ رینجرز سے بھی بات کی جائےگی۔
انہوں نے کہااے آ روائی نیوز نے ایک غلط نمبر پلیٹ والی گاڑی کو اسکارٹ دینے کی خبردی تھی۔ گاڑی کا پتہ میڈیا کے ذریعے چلاکہ وہ وزیراعلیٰ ہاوس کے قریب سے گزری ہے اور جس نے اسٹوری تیار کی اس کی تہہ تک بھی پہنچ گیا ہوں۔ انہوں نے کہا انکوائری پر کل شام کو پتہ چلا کہ گاڑی گورنر ہاوس کی ہے جس پر گورنر صاحب سے بھی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا میری اپنی گاڑی سمیت وزیراعلیٰ ہاوس کی تمام گاڑیوں پر رجسٹریشن نمبر درج ہیں۔
انہوں نے کہا پولیس کو ایک غلط نمبرپلیٹ والی گاڑی کیخلاف کارروائی کا کہا تھا ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہے تفصیلات جلد سامنے آجائیں گی۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا جب میری مرضی ہوگی کابینہ بدل دوں گا میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KEClmM
0 comments: