Friday, November 29, 2019

گلوکارہ عینی خالد نے نواز شریف پر کیا ایسا وار کہ لینے کے دینے پڑگئے، ٹویٹ ہوگیا وائرل

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور گلوکارہ عینی خالد
’تو نے ایسی ادا سے مجھے دیکھا دل ہوگیا نثار ماہیا‘۔ اس شاندار گانے سے شہرت پانے والی گلوکارہ عینی خالد کا نوازشریف کی صحت سے متعلق ٹویٹ سوشل میڈیا کے دلوں کو نثار نہ کرسکا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے نوازشریف کی لندن کے ایک مال میں موجوگی کی تصویر لگا کر تبصرہ کیا کہ ”جب آپ ایک خطرناک بیماری کیلئے بیرون ملک جائیں مگر شاپنگ آپ کی زندگی ہو۔“جس پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے انہیں اس ٹویٹ پر تنقید کانشانہ بنایاہے۔

مس نیوٹن نامی ایک صارف نے لکھا کہ ”یہ پرانی تصویر ہے،اگر آپ کسی کو ناپسند کرتی ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں مگر کسی کے بارے میں بغیر کسی تصدیق کوئی بات آگے بڑھانا غیر انسانی ہے۔اور منافق ہونے کی واضح نشانی بھی۔“

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34JRtHT

0 comments:

Popular Posts Khyber Times