Thursday, November 14, 2019

کامیاب نوجوان پروگرام کی ماہانہ رپورٹ نے تہلکہ مچادیا، نوجوانوں کیلئے اہم خبر آگئی۔۔۔ اب ہر نوجوان کا ہوگا روزگار

وزیراعظم عمران خان کو کامیاب نوجوان پروگرام
وزیراعظم عمران خان کو کامیاب نوجوان پروگرام کی ماہانہ رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ کتنے لوگوں نے قرض کے حصول کیلئے درخواستیں دیں اور کب تک درخواست گزاروں میں قرض تقسیم کیاجاسکے گا۔ رپورٹ معاون خصوصی عثمان ڈار کی جانب سے پیش کی گئی۔

صرف بیس دن میں دس لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ایک سے پانچ لاکھ روپے قرض کیلئے درخواست دی ہے جبکہ چھ لاکھ سے زائد نوجوان نئے کاروبار کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت درخواست دینے والوں کی اکثریت کا تعلق پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوچکا ہے جبکہ آئندہ ماہ قرضوں کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب نوجوان پروگرام کی پذیرائی پر اطمینان کا اظہارکیا ہے جبکہ میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے پر عثمان ڈار کو شاباش بھی دی ہے۔عمران خان نے کہا نوجوانوں کے روزگار سے متعلق مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،نوجوانوں کیلئے وہ سب کریں گے جس سے ان کے مسائل حل ہونے کی راہ ہموار ہو۔ انہوں نے کہا نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور ان کی سرپرستی یقینی بنائی جائے گی۔ نوجوان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،نئے کاروبار سے اقتصادی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33RcUGb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times