Monday, November 25, 2019

گزشتہ روز وزیراعظم عمران اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات نے ایک اہم فیصلہ کیا، اندرونی کہانی اب ہوئی بےنقاب

 وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کی ہونے والی ملاقات میں اہم فیصلہ کر لیاگیا۔

میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کی ہونے والی ملاقات میں کیا گیا جبکہ دیگر عہدوں پربھی اکھاڑ پچھاڑ کیلئے فہرست تیارکرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے متعدد افسروں کے پنجاب سے تبادلے کر دیئے جائیں گے، وفاق اور دیگر صوبوں سے افسروں کی خدمات پنجاب میں دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات، خصوصی ہدایات جاری

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے دو دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔ گزشتہ روز ملاقات میں وزیراعظم نے کل انتظامی اصلاحات پر اہم فیصلوں کی ہدایت کی تھی۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34pOpAk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times