
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کے علاج کیلئے ان کی رہائشگاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کردیاگیا۔ نوازشریف کی صحت کی نازک صورتحال پر ڈاکٹرز نے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی سی یو میں ڈاکٹرز24 گھنٹے موجود رہیں گے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا جائے گا۔ ترجمان ن لیگ نے کہا کہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کردی گئی۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے سے انفیکشن کا شدید خطرہ ہے اور ڈاکٹر عدنان کی زیرنگرانی نوازشریف کی رہائشگاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32iFiPV
0 comments: