Thursday, November 7, 2019

آزادی مارچ 2 روز کے بعد کیا نیا رخ اختیار کرے گا؟ اکرم درانی کے انکشاف نے عمران خان کو مزید مشکل میں ڈال دیا۔۔ اس اہم انکشاف کی تفصیل اس خبر میں

رہبر کمیٹی
رہبر کمیٹی کے رکن اور رہنما جے یو آئی (ف) اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن رہبر کمیٹی کے رکن اکرم درانی کا کہنا تھا کہ افسوس ہے موسم کے حوالے سے معلوم تھا اور مناسب انتظامات نہیں کیے گئے تاہم کارکن پر عزم ہیں اور ایک ماہ بھی دھرنے میں رہنے کو تیار ہیں جب کہ رہبر کمیٹی کی طرف سے دھرنے کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اکرم درانی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا، تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے، حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز ہیں تاہم مناسب وقت پر رہبر کمیٹی اپنے فیصلوں سے آگاہ کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34Bnhhs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times