
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ہدایت کی گئی کہ شریف فیملی سے رابطہ کرکے انہیں نواز شریف کے علاج کے لئے ہر طرح کی سہولتوں کی پیشکش کی جائے جس پر انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے فون پررابطہ کیا
ذرائع کے مطابق تاہم شہباز شریف ہسپتال میں ہونے کے باعث فون نہ سن سکے۔ بعد ازاں سردار ایاز صادق نے جوابی فون کال کر کے شہباز شریف کی جانب سے بات چیت کی۔
گورنر پنجاب نے سردار ایاز صادق کو بتایا کہ انہوں نے نواز شریف کے علاج کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔ حکومت شریف فیملی کے اطمینان کے مطابق جس طرح وہ علاج چاہیں، سہولتیں فراہم کرنے کو تیار ہے۔
سردار ایاز صادق سے گفتگو کے بعد گورنر پنجاب نے سروسز ہسپتال کے پرنسپل سے رابطہ کیا اور انہیں نواز شریف کے علاج کے لئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/363Dai3
0 comments: