
مریم نواز کی سروسز ہسپتال میں اپنے والد سے ملاقات کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں انتہائی کرب کے عالم میں روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مریم نواز کی یہ تصویر سامنے آنے پر لوگ سابق وزیر اعظم کی صحتیابی کی دعائیں کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیے: مریم نواز کوٹ لکھپت جیل منتقل، ن لیگ سراپا احتجاج
خیال رہے کہ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے پرول پر رہا کرکے سروسز ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ اپنے والد کی حالت دیکھ کرآبدیدہ ہوئی اور انہیں اینگزائٹی اٹیک آگیا جس کے باعث انہیں ہسپتال میں ہی داخل کرنا پڑ گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق مریم نواز کی ای سی جی اور سی بی سی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ ان کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35Xj9Kl
0 comments: