Monday, October 21, 2019

آئی ایم ایف کی جانب سے خوشخبری آگئی۔۔۔ پی ٹی آئی کی محنت رنگ لے آئی، اب ہوگی ہر طرف خوشحالی

آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ مشن اسلام آباد کا دورہ کرے گا
ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اور سینٹرل ایشیا ڈپارٹمنٹ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان میں جاری اصلاحاتی پلان معاشی استحکام کےلیے بہترین ہے، پہلے جائزے کےلیے رواں ماہ مشن اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سینٹرل ایشیا ڈپارٹمنٹ آئی ایم ایف جہاد ازعور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحاتی پلان آئی ایم ایف کی مدد سے جاری ہے، آئی ایم ایف وفد اسلام آباد میں معاشی معاملات کا جائزہ لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی پروگرام چند سال میں ہوئے عدم استحکام کا دورہ کرے گا اور پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

جہاد ازعور کا کہنا تھا کہ تاحال پروگرام پر پیش رفت درست سمت میں جاری ہے اس سے متعلق مکمل طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، آئی ایم ایف پلان شروع ہوئے صرف3ماہ ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اور سینٹرل ایشیا ڈپارٹمنٹ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ میکرواکنامک استحکام کےلیے اسٹیٹ بینک جبکہ مالیاتی معاملات پر وزارت خزانہ نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

جہاد ازعور کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اصلاحاتی پروگرام شرح نمو میں اضافے کا باعث بنے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32uvDXw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times