Monday, October 21, 2019

جاپان کے بادشاہ ناروہیٹو کی رسم تاج پوشی کی تقریب،صدر مملکت عارف علوی تقریب کی زینت بن گئے

جاپان کے بادشاہ ناروہیٹو کی رسم تاج پوشی کی تقریب شروع ہوگئی
جاپان کے بادشاہ ناروہیٹو کی رسم تاج پوشی کی تقریب شروع ہو گئی، تاج پوشی کی تقریب میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت شریک ہیں، صدر مملکت عارف علوی بھی تاج پوشی کی تقریب میں پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اتوار کے روز کمرشل فلائٹ سے بادشاہ ناروہیٹو کی رسم تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے جاپان روانہ ہوئے تھے، جاپانی وزیراعظم کل صدرعارف علوی سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور ہر گفتگو ہوگی ۔یہ ملاقات پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات کا مظہر ہوگی۔

مزید پڑھئے:وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی۔۔۔ سندھ کی سیاست میں کیا آنے والی ہے تبدیلی؟ پسِ پردہ خبر سامنے آگئی

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، وزیراعظم پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33S74nH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times