
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،نیب کے وکیل جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کل تک سروسز ہسپتال میں ہی تھیں،نوازشریف کی تیمار داری کا مسئلہ حل ہو گیا ۔
نیب کے وکیل نے مریم نواز کی انسانی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی انسانی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر عمل نہیں ہو سکتا،جیل سپرنٹنڈنٹ نے مریم نواز کو والد سے ملاقات کی اجازت دے دی تھی،طلعت اسحاق کیس میں طے ہو چکا ملزم کی ضمانت غیر معمولی حالات میں منطور کی جا سکتی ہے ۔
نیب وکیل نے کہا کہ یہ نہیں لگتا مریم نواز کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے ،نیب وکیل نے استدعا کی کہ مریم نواز کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2N58Qwl
0 comments: