
حافظ آباد میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے ٹراما سینٹر میں سیکیورٹی گارڈز ڈاکٹر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آبادکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے ٹراما سینٹر میں سیکیورٹی گارڈز ڈاکٹر بن گئے ہیں۔ ٹراما سینٹر میں ڈاکٹر اور نرسز غائب ہیں جبکہ سیکیورٹی گارڈز مریضوں کو ڈرپ اورانجکشن لگار ہے ہیں۔
ٹراما سینٹر میں زیر علاج مریض کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز چیک اَپ کے بعد ادویات بھی تجویز کرتے ہیں،جبکہ سیکیورٹی گارڈز کا مؤقف ہے کہ ہمیں ایم ایس صاحب کی اجازت ہے، ہم انجکشن اورڈرپ لگاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل حافظ آباد کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں عملے کی غفلت کے باعث پانچ نومولود جاں بحق ہوچکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/323nbh4
0 comments: