Thursday, October 24, 2019

طویل العمر خاتون نے اپنی لمبی زندگی کا رازبتا کر سب کو چونکا دیا

108ویں سالگرہ منانے والی طویل العمر خاتون
 برطانیہ میں گزشتہ دنوں اپنی 108ویں سالگرہ منانے والی طویل العمر خاتون نے اپنی لمبی زندگی کا راز دنیا کو بتا دیا ہے۔

اس خاتون کا نام ڈورتھی فلاورز ہے جو برطانوی شہر ہیروگیٹ کے ساﺅتھ لینڈز کیئرہوم میں رہتی ہے۔ کیئر ہوم نے انٹرنیٹ پر لوگوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ڈورتھی کو اس کی 108ویں سالگرہ پر کارڈ بھیجیں۔ چنانچہ اسے دنیابھر سے 654لوگوں نے سالگرہ کی مبارکباد کے کارڈ بھیجے۔

سالگرہ کے روز جب اس سے اس کی طویل عمر کا راز پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ شیمپین اور گھڑسواری اس کی طویل عمر کے راز ہیں۔شیمپین پینا اور گھڑ ریس میں گھوڑا دوڑانا، میرے خیال میں دونوں اچھی صحت کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔ کیئر ہوم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈورتھی 22اکتوبر 1911ءکو برطانوی شہر لیڈز میں پیدا ہوئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PfVChx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times