
امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہاہے کہ امریکہ لشکر طیبہ کے چار رہنماﺅں کی گرفتار ی کاخیر مقدم کرتاہے، وزیر اعظم عمران خان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیاءایلس ویلز نے کہا کہ امریکہ لشکر طیبہ کے چار رہنماﺅں کی گرفتار ی کاخیر مقدم کرتاہے، پاکستان نے گزشتہ روز لشکر طیبہ کے چار رہنماﺅں کو گرفتار کیا تھا ۔
ایس ویلز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیںاور کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کالعدم تنظیم کے حملوں کے متاثرین کے ملزمان کو سزا دلوانا چاہتا ہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35uQwnr
0 comments: