
ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا امکان ہے۔ وزیراعظم چین سے واپسی پر سعودی عرب جائیں گے، وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر اور وزیراعظم سمیت کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی چین کے دورے پر ہیں۔
مزید پڑھئے:چین نے 400 کرپٹ وزرا کو جیل بھیجا کاش میں 500 کو بھیج سکتا: وزیر اعظم
یاد رہے کہ بیجنگ میں عالمی تجارت کے فروغ کے لیے قائم چینی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کو ملک کی ترقی میں رکاوٹ کا باعث قرار دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VntdHA
0 comments: