مقتول صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی کی جانب سے والد کے قتل کے ایک سال گزرنے کے بعد اُن کا ٹویٹر پیغام سامنے آیا ہے۔ صلاح خاشقجی نے ٹویٹر پر لکھا ہے ”دُشمن میرے والد کے قتل پر ایک سال گزرنے کا بہانہ بنا کر میرے ملک اور میری قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہے ہیں۔ حالانکہ میرے والد نے اپنی زندگی میں کبھی بھی وطن عزیز کی ہرزہ سرائی نہیں کی اور اُن کی وفات کے بعد میں بھی مملکت کے دُشمنوں کا ایسا موقع ہرگز فراہم نہیں کروں گا۔
میں اپنی کہی ہوئی بات دُہراتا ہوں کہ مجھے سعودی عدالت پر پُورا عتماد ہے۔ میرے والد کو قتل کرنے والوں کے ساتھ انصاف کے مطابق برتاؤ کیا جائے گا۔“ صلاح خاشقجی نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں لکھا ”میں اپنے والد کی طرح اپنے ملک اور اپنی قیادت کے ساتھ مخلص رہوں گا۔“ صلاح خاشقجی کی یہ ٹویٹ اس قدر وائرل ہو گئی کہ صرف دو گھنٹے کے اندر اندر اسے دو ہزار سے زائد مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا اور اس پر 1000 سے زائد کمنٹس بھی کی جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی میڈیا میں یہ خبریں بھی آتی رہیں کہ سعودی حکومت نے خاشقجی کے ورثاء کو کروڑوں ریال دیت کی مد میں دے دِیا ہے۔ جس کی وجہ سے خاشقجی کے لواحقین اس سارے معاملے پر خاموشی اختیار کر بیٹھے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2o4STvY
0 comments: