
میڈیا رپورٹس کے مطابق خورشیدشاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، خورشید شاہ کو دل کے عارضے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال منتقلی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ،عدالتی حکم پر خورشید شاہ کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا اور میڈیکل رپورٹس احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ نیب نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں: نوازشریف کی طبیعت بدستور ناساز، میڈیکل بورڈ آج کرے گی اہم اعلان۔۔۔ شریف خاندان کا بھی اہم فیصلہ متوقع
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت بدستورناساز ہے میڈیکل بورڈ آج معائنہ کرے گا، مریم نوازبھی والد کی تیمارداری کیلئے ہسپتال میں موجود ہیں۔ نوازشریف کا مزید علاج سروسز یا نجی ہسپتال سے کرانے پر مشاورت ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Wgnbc8
0 comments: