Saturday, October 26, 2019

جمعیت علمائے اسلام (ف) کیلئے نیا چیلنج، پولیس نے اہم رہنما کو گرفتار کرکے کہاں منتقل کیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیاگیا، مفتی کفایت اللہ کو نفرت انگیز تقریر اور اشتعال پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیاگیا، جے یو آئی(ایف)کے رہنما کو سنٹرل جیل ہری پور منتقل کردیاگیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگراموں میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے تھے،انہوں نے رات کو قیام ای الیون کے مقام پر کیا، علی الصبح پولیس نے کارروائی کرکے ان کو گرفتار کرلیا۔ مانسہرہ اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما کو حراست میں لے لیا۔ مفتی کفایت اللہ کو نفرت انگیز تقریر اور اشتعال پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیاگیا،مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا،جے یو آئی(ایف)کے رہنما کو سینٹرل جیل ہری پور منتقل کردیاگیا۔

مفتی کفایت اللہ کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی،دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماﺅں اور کارکنوں میں مفتی کفایت اللہ میں تشویش پائی جاتی ہے ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت کی جانب سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں دوسری جانب لیڈرشپ کو گرفتارکیا جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BKQmui

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times