
کرکٹ کے میدانوں سے شہرت حاصل کرنے کے بعد بطور ٹی وی کمرشل ماڈل اور پروگرام اینکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد بڑے پردے پر اپنے جوہر دکھائیں گے۔ ڈائریکٹر فیصل قریشی بھی اپنی نئی فلم میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گے اور فلم میں مرکزی کردار فواد خان نبھائیں گے جبکہ دیگر ستاروں میں گوہر رشید، میکال ذوالفقار اور کرن ملک جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیصل قریشی نے کامیڈی سے بھرپور اپنی اس فلم کیلئے بطور مہمان اداکاری کرنے کیلئے مائرہ خان سے بھی رابطہ کیا ہے، تاہم ان کی رضا مندی کے حوالے سے تصدیق نہیں کی جاسکی۔علاوہ ازیں فیصل قریشی وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کو بھی فلم کی کاسٹ میں بطور مہمان اداکار شامل کرنا چاہتے ہیں، جس کی شنیرا اکرم کی رضامندی کا عندیہ ملا ہے۔
خیال رہے کہ فیصل قریشی ایک اداکار اور پروگرام میزبان ہونے کیساتھ ساتھ کمرشل بنانے کے شعبے میں بھی اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں جہاں وہ وسیم اکرم کے ساتھ مختلف ٹی وی کمرشلز میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PxjGgj
0 comments: