Saturday, October 26, 2019

چینی کسان نے سانپوں کی ایک نئی قسم ڈھونڈ لی، دیکھ کرآپ بھی حیران

 دو سروں والا سانپ
ایک چینی کسان نے اپنے صحن میں دو سروں والا سانپ پھرتے دیکھا تو حیران رہ گیا۔ کسان، جس کا خاندانی نام شینزہو ہے، نے اس سانپ کو مارنے کی بجائے زندہ پکڑ لیا تاکہ اسے دوسروں کو دکھائے۔

سانپ پکڑنے کا یہ واقعہ چین کے صوبے ہیبئی کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ شینزہو کا کہنا ہے کہ انہوں نے سانپ کو پکڑ کر ایک بڑے برتن میں رکھ دیا تاکہ اسے دوسروں کو دکھائے۔

اس کی ویڈیو وائرل ہونے پر بہت سے لوگوں نے خود جا کر اسے دیکھنے کا فیصلہ کیا لیکن اس سے پہلے ہی کسی بچے نے برتن پر موجود ڈھکن ہٹا دیا۔ جس سے سانپ کو فرار ہونے کا موقع مل گیا۔
پیپلز چائنا ڈیلی کی شیئر کی ہوئی ویڈیو میں اس سانپ کو صحن کے فرش میں پھرتے دکھایا گیا ہے۔

 

دو سر والے سانپ جنگل میں مشکل سے ہی بچ پاتے ہیں۔ دوسروں کی وجہ سے ان کی چلنے کی رفتار بہت سست ہوتی ہے، جس سے یہ کسی کا آسانی سے شکار بن جاتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Pn9C9x

0 comments:

Popular Posts Khyber Times