
خورشید شاہ عارضہ قلب کی وجہ سے این آئی سی وی ڈی میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔ خورشید شاہ کے دل کی شریانوں میں تکلیف بڑھ جانے کی شکایت ہے۔
این آئی سی وی ڈی اسپتال کے سربراہ امراض دل کے ماہر ڈاکٹر ندیم قمر سکھر پہنچ گئے اور انہوں نے خصوصی طور پر پیپلز پارٹی رہنما کا طبی معائنہ کیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے دل کی 2 شریانیں متاثر ہونے پر ان کے انجیو گرافی ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ڈاکٹر ندیم قمر نے خود خورشید احمد شاہ کی انجیوگرافی کی۔
خورشید شاہ کی انجیو گرافی کی رپورٹ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھی بھجوا دی گئی۔ واضح رہے کہ خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث 27 اکتوبر کو این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ 5 روز سے ڈاکٹرز کی آبزرویشن میں ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34kZVwy
0 comments: