Monday, October 21, 2019

مودی کی گیدڑ بھبکیوں پر شیخ رشید کا منہ توڑ جواب، بھارت میں ہرطرف ہلچل مچا دی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو روایتی جنگ نہیں بلکہ ایٹمی جنگ ہوگی جس قسم کا اسلحہ بھارت استعمال کرے گا اسی قسم کا کیا جائیگا۔

سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہے مودی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ وقت دھرنے کیلئے مناسب نہیں ہے ۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ کرپشن کا قلع قمع کرنے کے لئے فری ٹریک پالیسی دے رہے ہیں، اپنے انجن لائن ، اپنے ویگن لائیں ، ہمیں کرایہ دیں اور ٹریک استعمال کریں۔ ریلوے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔7بڑے سٹیشنز کا ٹینڈر کرنے جارہے ہیں، پانچ ٹرینیں ٹینڈر پر دے دی ہیں ۔ایم ایل ون کے آنے سے تمام پھاٹک ختم ہوجائیں گے ۔

سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہے اور مودی پاکستان کاپانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے میں مولانافضل الرحمان سے توقع کرتا ہوں کہ وہ سنجیدگی کامظاہرہ کریں گے۔سارا پاکستان میری سیاسی پریس کانفرنس کا منتظر ہے ، میں 26یا 27تاریخ کو پریس کانفرنس کروں گا جب مولانا فضل الرحمان دھرنے کا اعلان کریں گے ، ہوسکتا ہے کہ میں 25کو ہی پریس کانفرنس کردوں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک خطر ناک صورتحال میں ہے اور یہ دھرنے کا وقت نہیں ہے ، جو عقل کے اندھے یہ سمجھتے ہیں کہ روایتی جنگ ہوگی ،توپیں ، ٹینک اور طیارے استعمال کئے جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا بلکہ یہ ایٹمی جنگ ہوگی ، بھارت جس قسم کا اسلحہ استعمال کرے گا ، اسی قسم کا ہم بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ وقت دھرنے کے لئے مناسب نہیں ہے اللہ تعالیٰ علماءکوہدایت عطا فرمائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32BcBi5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times