Sunday, October 20, 2019

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنی پارٹی کو بھی نہ بخشا۔۔۔ ایسا مطالبہ کر ڈالا کہ پی ٹی آئی پر خاموشی طاری

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی رہنماﺅں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے، اپوزیشن کی جانب سے نئے انتخابات کامطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی رہنماﺅں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے، جتنے بڑے عہدے پر فائز رہا اسے کرپشن پر اتنی بڑی سزا ملنی چاہیے، عام آدمی جیلوں میں سڑیں اور خواص کو وی آئی پی سہولتیں ملیں یہ نا انصافی ہے، پاکستان میں کرپشن کم ہوئی ہے، ملک بہتر ہورہا ہے،پارلیمان بہتر سمجھتی ہے تو نیب قانون میں ترمیم ہونی چاہیے۔

حکومت کے نمبرز کم ہیں اس لیے آرڈیننس سے قانون سازی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی انشاءاللہ کامیاب ہوگی اورشاید احتجاج نہ ہو، اپوزیشن کی جانب سے نئے انتخابات کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے، وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ بھی کمیٹی دیکھے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے سڑکوں پر احتجاج سے پہلے سارے دروازے کھٹکھٹائے تھے، ہم 126دن بیٹھے رہے لیکن احتجاج سے حکومت نہیں گئی تھی، تحریک انصاف نے جمہوریت کے حسن کے مطابق احتجاج کیا تھا، مولانا فضل الرحمان کی جماعت نے کبھی ایوان میں کوئی ایشو نہیں اٹھایا۔

ڈپٹی اسپیکرنے کہا ہے کہ ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ ڈنڈے لہرا کے ڈرایا دھمکایا جائے، حکومت کو طاقت کے استعمال سے گریز کرناچاہیے لیکن املاک اور شہریوں کو بچانے کیلئے احتجاج کرنیوالوں کو روکنا چاہیے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ میرے حلقے میں 52 ہزار ووٹ جعلی والی بات سراسر غلط ہے، مجھے سپریم کورٹ نے بحال کیا اپوزیشن  پھر بھی فیصلہ نہ مانے تو اسکی مرضی ہے، ناقص سیاہی کے باعث انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کا مسئلہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31w81AH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times