Tuesday, October 1, 2019

کاروباری ہفتے کا دوسرا روز اسٹاک مارکیٹ سے خوشخبری، تفصیل جانیے اس خبر میں

 کاروباری ہفتے کا دوسرا روز اسٹاک مارکیٹ سے خوشخبری
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

منگل کے روز مارکیٹ 32 ہزار 78 پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 21 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 8 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 32 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 32 ہزار 70 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران سب سے زیادہ 325 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 395 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کاروبار کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر پہلے 134 پوائنٹس تک کی کمی بھی ہوئی تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 8 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 142,814,150 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,948,879,230 بنتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nkkI3n

0 comments:

Popular Posts Khyber Times