Tuesday, October 1, 2019

چین میں 70 ویں قومی دن پر بیجنگ میں تقریبات

چین میں 70 ویں قومی دن پر بیجنگ میں تقریبات
چین میں 70 ویں قومی دن پر بیجنگ میں فوجی پریڈ ہوئی، جس میں عسکری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت چینی قوم کی بنیادوں کو ہلا نہیں سکتی، ملکی ترقی اور استحکام اولین ترجیح ہے، کوئی طاقت چینی قوم کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق چین میں آج یکم اکتوبر کوقومی دن کے موقع پر تیانمن اسکوائر پر بڑے پیمانے پر ملٹری پریڈ کی جارہی ہے، جس میں 15 ہزار اہلکار، 160 سے زائد ایئر کرافٹ500 سے زائد جنگی سامان شامل ہوگا۔

قومی دن کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تیانمن اسکوائر کے ارد گرد کی سڑکیں بند ہیں جبکہ شہر میں ڈرون کے ساتھ کبوتر اور پتنگیں اڑانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

چینی حکام کی خواہش ہے کہ اس بار شاندار فوجی پریڈ کو پورا چین اپنے ٹی وی سیٹ پر دیکھے اور اس کے لیے انتہائی غریب گھرانوں میں 6 لاکھ سے زائد ٹی وی تقسیم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بیجنگ میں گزشتہ ماہ سے سیکیورٹی اہلکاروں کی پریڈ کی ریہرسل جاری تھی۔

ایک پریڈ کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں تو دوسری طرف حکومت کو یہ احساس ہوا کہ اگر اس منظر سے خود چینی عوام محروم رہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

اسی بنا پر مختلف حکومتی محکموں نے چین میں مقامی طور پر بنے 32 انچ ایل ای ڈی ڈسپلے غریب گھرانوں میں تقسیم کرنا شروع کردیئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mBGGP6

0 comments:

Popular Posts Khyber Times