Thursday, October 17, 2019

برطانوی شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان کو کونسے کھیل کی میزبانی مل گئی؟ کھیل کے میدان سے آگئی خوشخبری

کھیل کے میدان سے پاکستان کیلئے خوشخبری آگئی
ایشین ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو 2جونیئر انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی سونپ دی جو آئندہ ماہ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

مسلسل تیسرے سال ہونے والی پاکستان اے ٹی ایف 14 انڈر سپر سیریز چیمپئن شپ میں بوائز اور گرلزایونٹس ہوں گے، ان کی بنیاد پر ایشائی جونیئر رینکنگ کا بھی تعین ہوگا، پہلے مرحلہ میں کمشنر کراچی چیمپئن شپ10 تا 16 نومبر کراچی جیمخانہ میں کھیلی جائے گی۔

دوسرے لیگ میں روٹری کلب اسپورٹس چیمپئن شپ 17 سے 23 نومبر کریک کلب میں طے ہے۔ قومی فیڈریشن کے نائب صدر خالد رحمانی کے مطابق ازبکستان، نیپال، ملائشیا اور ہانگ کانگ نے اول الذکر چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی، غیرملکی کھلاڑیوں کو بھر پور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MoftcI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times