Tuesday, October 8, 2019

بجلی کا ہوگیا شارٹ فال، کیا بجلی پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ؟ خبر نے بتا دیا سب کچھ

تربیلا ڈیم
ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم کے تمام پاور ہاوسز بند ہوگئے، پانی کا اخراج بند ہونے سے تربیلا پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی بند ہوئی، بجلی کا شارٹ فال پوراکرنے کیلیے بند پڑے تھرمل پاور ہاؤس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پانی کے ذخائر میں کمی کے باعث تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

پانی کا اخراج بند کرنے کے باعث تربیلا ڈیم کے تمام پاور ہاوسز بند ہو گئے ہیں۔ جبکہ منگلا ڈیم کے بیشتر پاور ہاوسز بھی بند ہو گئے ہیں۔ تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم سے بجلی کی ترسیل میں کمی کے باعث ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے باعث شارٹ فال پوراکرنے کیلیے بند پڑے تھرمل پاور ہاؤس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جوں ہی تھرمل پاور ہاؤسز سے بجلی سسٹم میں شامل ہوگی تو لوڈ شیڈنگ کم ہوجائیگی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31YZM0J

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times