Friday, October 25, 2019

عوام کی آہ بالآخر سپریم کورٹ تک پہنچ گئی۔۔۔ یوٹیلیٹی کارپویشن کو نیا نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹور کو اپنے نام سے گھی فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی
سپریم کورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹور کو اپنے نام سے گھی فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ غیرمعیاری گھی کی فروخت توہین عدالت ہوگی۔

سپریم کورٹ میں یوٹیلیٹی سٹورپر غیر معیاری گھی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس گلزار احمد نے درخواست پر سماعت کی، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری گھی فروخت پرعدالت نے حکم جاری کیا تھا۔

غیرمعیاری گھی کی فروخت توہین عدالت ہوگی، جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ یوٹیلیٹی کارپویشن اپنے نام سے گھی فروخت نہیں کرسکتا۔ عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹورکو اپنے نام سے گھی کی فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JAGqbt

0 comments:

Popular Posts Khyber Times