
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان کے احتجاجی مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمنٰ، لبیک تحریک وغیرہ ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے لیڈر ان بچوں کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب فضل الرحمنٰ کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں،ایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی دوسرا مدرسہ اصلاحات کو روکنا۔
ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے بعد مدارس ان کے ہاتھ سے نکل جائیں گئے اور وہاں کے بچے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VgWhAA
0 comments: