Thursday, October 10, 2019

گزشتہ روز نوازشریف نے شہبازشریف کو کیا لکھ کر بھیجا، پسِ پردہ کہانی پڑھئے خود نواز شریف کی زبانی

سابق وزیراعظم نوازشریف
سابق وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر پہلی مرتبہ بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم مولانا کے دھرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

نیب نے نوازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کر دیاہے جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی ہے تاہم عدالت آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے نوازشریف نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مولانا کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں، مولانا نے الیکشن کے بعد اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا کہا، مولانا فضل الرحمان کی بات کو رد کرنا غلط تھا، مولانا کی بات میں وزن ہے۔ ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف کو گزشتہ روز کچھ لکھ کر بھیجا ہے، مولانا کے دھرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

مزید پڑھئے: نواز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو خط میں کیا لکھا گیا؟ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے بڑا انکشاف کر دیا

یاد رہےکہ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ نواز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کوخط لکھا گیا ہے اور اس خط میں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33jGDXM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times