Friday, October 11, 2019

بلاول بھٹو چل پڑے اپنی راہ، مولانا کا دھرنہ ہونے سے پہلے ہی چھٹنے لگا۔۔۔ ایسا اعلان سامنے آیا کہ اپوزیشن بکھرنے لگی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسے سے ملک گیر جلسے جلوسوں کا آغاز کریں گے، اس کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 23 اکتوبر کو تھرپارکر میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ 26 اکتوبر کو سندھ پنجاب کے بارڈر کشمور کے مقام پر احتجاجی جلسہ کریں گے۔

سندھ کے بعد بلاول کی احتجاجی تحریک کا اگلا قدم جنوبی پنجاب ہوگا، وہ وہاں کے مختلف اضلاع میں جلسے اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے وسطی پنجاب میں داخل ہوں گے۔ وسطی پنجاب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین خیبر پختونخوا جائیں گے جبکہ 30 نومبر کو آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد میں پارٹی کا یوم تاسیس منائیں گے۔

مزید پڑھئے: مطالبات منوانے کے لیے مولانا فضل الرحمان کے طریقہ کار سے کس نے اختلاف کر دیا؟ آزادی مارچ سے متعلق حیران کن انکشاف

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے آزادی مارچ میں شرکت نہیں کرے گی، بلاول بھٹو23اکتوبر کو تھرپارکر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Vw7Gwt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times