
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ دھرنے والے ریڈ زون میں نہیں آئیں گے اور دھرنے کا مسئلہ جلد ختم ہوجائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں بہترین تقریر کی تھی۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جمعیت علماءاسلام کا آزادی مارچ کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوچکا ہے۔ آزادی مارچ کا آغاز سہراب گوٹھ سے جلسے کی صورت میں ہوا اور اب یہ قافلہ نوشہرو فیروز پہنچ چکا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رضا کاروں پر مشتمل تنظیم ”انصار الاسلام“ پر عسکریت ونگ کے نام پابندی عائد کیے جانے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت نے فوری طور پر انصار الاسلام پر پابندی عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مذکورہ تنظیم کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی فیصلہ کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31TijL6
0 comments: