Sunday, October 27, 2019

یوسف رضا گیلانی نے حکومت کو بتا دیا کہ مولانا صاحب کس کی آواز بن کر دھرنا دیں گے؟ آزادی مارچ اسلام آباد کی جانب گامزن

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی
آزادی مارچ کا (آج) پیر کی شام ملتان پہنچنے کا امکان ہے جبکہ منگل کو مارچ ملتان سے لاہور روانہ ہوگا، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی آزادی مارچ کا ملتان میں استقبال کریں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کے حکم پر مولانا فضل الرحمان کا ملتان میں استقبال کریں گے جبکہ یکم نومبر سے بلاول بھٹو بھی جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان غریب کی آواز بن کر نکل رہے ہیں، پارٹی چیئرمین کے حکم پر مولانا کا ملتان میں استقبال کریں گے،غربت مہنگائی، بے روزگاری سے عوام پریشان ہیں،جو کوئی بھی عوام کیلئے سڑکوں پر نکلے گا پیپلزپارٹی اس کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم نومبر سے بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JpvVYo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times