Wednesday, October 9, 2019

ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ جاری کردی، پاکستان کی درجہ بندی میں تنزلی اور بہتری!!!

ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ جاری کردی
ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ 2019 جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی میں تنزلی آگئی ہے۔

مسابقتی لحاظ سے 141 ممالک کی معیشت کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 107 سے گر 110 ہوگیا ہے۔ حکومت کو اداروں اور ریگولیٹریز باڈیز کی کارکردگی بہتر کرنے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن اور ای گورننس کی استعداد بڑھانی ہوگی۔

ادراروں کی کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی، اداروں کی کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان کا نمبر 109 سے بڑھ کر 107 ہوگیا جبکہ انفراسٹرکچر کی سہولیات کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 93 سے گر کر 105 ہوگیا ہے۔

معاشی استحکام کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 103 سے گر 116 ہوگیا ہے، صحت کی سہولیات کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 109 سے گر 115 ہوگیا ہے۔

کام کرنے صلاحیت کے لحاظ سے پاکستان کی پوزیشن 125 پر برقرار ہے، پاکستان کی لیبر مارکیٹ کی کارکردگی ایک درجہ بہتری کے بعد120 ہوگئی ہے۔

پاکستان کا مالیاتی سسٹم کی درجہ بندی 89 سے گر کر 99 ہوگئی ہے، سازگار کاروباری ماحول کے لحاظ سے پاکستان کے لئے پندرہ پوائنٹس کی بہتری آئی ہے۔ 

پاکستان میں کاروباری ماحول کی درجہ بندی 141 ممالک کی فہرست میں 52 ویں ہوگئی ہے، تخلیقی صلاحیت کے لحاظ سے پاکستان کا درجہ 75 سے گر کر 79 واں ہوگیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33e2Je9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times