Tuesday, October 8, 2019

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی قلابازیاں۔۔۔ ترک صدر بھی حیرانی کا شکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو دھمکی دینے کے چند گھنٹوں بعد ہی اپنا بیان تبدیل کرلیا، گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو معیشت تباہ کرنے کی دھمکیاں دیں تھیں۔

امریکی صدر نے کہا تھاکہ شام میں ترکی نے حد سے بڑھ کر کچھ کیا تو ترکی کی معیشت کو تباہ کردیں گے جو ہم پہلے بھی کر چکے ہیں۔

اِن دھمکیوں کے چند گھنٹوں کے بعد ہی امریکی صدرنے ترک صدر کو امریکا کے دورے کی دعوت دے دی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ ترکی امریکا کا بڑا تجارتی ساتھی ہے، ترکی ہمارے ایف 35 فائٹر جیٹ کے لیے اسٹیل کا ڈھانچہ تیار کرتا ہے اور ترکی سے معاملات طے کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے۔

مزید پڑھئے: ٹرمپ نے ترکی کو کیا خبردار! اگر کوئی عمل حدود سے تجاوز کے زمرے میں آیا تو امریکہ کا ردِعمل کیا ہوگا؟ خبر نے مچایا تہلکہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پہلے بھی اس بات کا اظہار کرچکے ہیں اور اب پھر یہ دہرا رہے ہیں کہ اگر ترکی نے ایسا کچھ بھی کیا جو ان کی ’عظیم اور ناقابلِ مقابلہ عقل‘ کی نظر میں حدود سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہوا تو وہ ترکی کی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کردیں گے، وہ پہلے بھی ایسا کرچکے ہیں۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/320roTt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times