Thursday, October 24, 2019

شاداب خان کے چرچے دنیا بھر میں، اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان
قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کا انگلینڈ میں سرے کاؤنٹی سے معاہدہ طے پا گیا، وہ اگلے سال سرے کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلیں گے۔

شاداب خان نے کہا ہے کہ سرے کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں، میں کافی عرصے سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا منتظر تھا۔ سرے کاؤنٹی ٹیم کے ڈائریکٹر ایلک اسٹیورٹ نے شاداب کی ٹیم میں آمد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بہترین باؤلر کے آنے سے ٹیم کا کومبی نیشن اچھا ہوگا۔

مزید پڑھیے: پی سی بی کا ٹی 10 لیگ پر بڑا اعلان جاری، کھلاڑی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 لیگ پر بیان جاری کردیا۔ ٹی 10 لیگ متحدہ عرب امارات میں 15 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی۔

کھلاڑیوں کا ورک لوڈ اور پاکستان کے پریمیر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی میں ان کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو جاری کیے گئے مشروط این او سی منسوخ کردئیے ہیں۔کھلاڑیوں کی فٹنس اور میڈیکل صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیمپ 13 سے 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Wc97QL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times