Wednesday, October 23, 2019

نہ پارٹی کام آئی اور نہ ہی اہلِ خانہ۔۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کو خون کس نے دیا؟َ پسِ پردہ خبر آگئی سامنے

سابق وزیراعظم نوازشریف
سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت پلیٹ لیٹس کی شدید کمی کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں پلیٹ لیٹس کے میگا یونٹ لگائے گئے ہیں اور ا ب ان کی صحت بہتر ہوتی جارہی ہے ، پلیٹ لیٹس کی تعداد 24 ہزار تجاوز کر گئی ہے۔

نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کے یونٹ لگانے کیلئے خون درکار تھا جس پر شہبازشریف نے اپنے بھائی کو خون دینے کی درخواست کی لیکن بیمار ہونے کے باعث ان کا خون نہیں لیا گیا، شہبازشریف کا بلڈ گروپ بھی ” او پازیٹو “ ہے۔ نوازشریف کیلئے 18 سالہ طلباء کے تازہ خون سے سفید خلیے لیے گئے، نوازشریف کو کسی قریبی رشتہ دار یا پارٹی کارکن نے خون نہیں دیا بلکہ انہیں نجی کالج کے 4 طالبعلموں نے خون دیا۔

یاد رہے کہ نوازشریف کو دو روز قبل پلیٹ لیٹس کی شدید کمی کے باعث سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا اور مختلف ٹیسٹ کیے تاہم اب ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/360w8dV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times