
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی بات چیت صدر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے رفاقت ڈوگر نے اپنے موبائل فون پر کرائی۔
ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر نے موبائل فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ! پریشان نہ ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں“۔ سابق وزیراعظم نے فون پر استفسارکیا کہ ”پولیس والوں نے آپ کے ساتھ زیادتی تو نہیں کی“؟ انہوں نے اپنے داماد کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ”پریشان نہ ہونا اور حوصلہ نہ ہارنا“۔کیپٹن (ر) محمد صفدر نے جواب میں کہا کہ ”میرے حوصلے بلند ہیں ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا“۔ انہوں نے پی ایم ایل (ن) کے قائد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ نواز شریف کی قوم کو ضرورت ہے“۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2N41hor
0 comments: