Friday, October 25, 2019

آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہونے لگے، تشویشناک خبر آگئی

آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہونے لگے
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہونے لگے، شوگر لیول بھی معمول پر نہ آ سکا۔

پمزاسپتال کے4 رکنی میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا تو ان کے پلیٹ لیٹس میں 21 ہزارکی کمی پائی گئی۔

سابق صدر کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 90 ہزار رہ گئی ہے۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق آصف زرداری کا بلڈ پریشر معمول کےمطابق تھا جبکہ شوگر لیول معمول پر نہ آ سکا۔

میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس معمول پرلانے کیلئے ادویات تجویز کی ہیں جبکہ آج سابق صدر کے سی این ایس ٹیسٹ کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/367DxbD

0 comments:

Popular Posts Khyber Times