
حکومت نے جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سمری وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو بھجوائی جانیوالی سمری میں کہاگیاہے کہ جے یو آئی کی ذیلی تنظیم لٹھ بردار ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ جے یو آئی ف کی لٹھ بردار تنظیم انصار الاسلام کی جانب سے چند روز قبل اپنے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا جس کی وجہ سے حکومتی حلقوں کی جانب سے اس عمل کو مسلسل ہدف تنقید بنایا جارہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MuaIy9
0 comments: