Sunday, October 20, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری سے متعلق دنیا کی سکھ برادی کو اہم خوشخبری سنادی۔۔۔ سکھ خوشی سے نہال

وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے، 9نومبر کو افتتاح کیا جائے گا، گوردوارہ سکھوں کا مذہبی مرکز بننے کے ساتھ ساتھ معیشت کو مضبوط کرے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری دنیا کی سکھ برادی کےلئے پاکستان کے دروازے کھولنے جا رہا ہوں، کرتارپور راہداری کا تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے،9نومبر کو افتتاح کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ملکوں سے سکھ پاکستان کا دورہ کریں گے، کرتارپور راہداری کے افتتاح کے بعد ٹریولنگ، مذہبی سیاحت اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت اپنے عروج پر ہے، بدھ مت کے پیروکار بھی بڑی تعداد میں پاکستان آتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qu4TbC

0 comments:

Popular Posts Khyber Times